Thursday, April 21, 2011

Free counters!

1 comment:

  1. کلیات ڈاکٹر سلیم واحد سلیمؔ: منظوم تاثرات

    احمد علی برقیؔ اعظمی

    سلیم واحد سلیمؔ کیا تھے،ہے اہلِ علم و ادب پہ روشن
    وہ لعل و گوہر سے بھر رہے تھے،عروسِ شعر و سخن کا دامن
    فرانسیسی ہو،فارسی ہو،زبانِ اردو ہو یا کہ عربی
    کئی زبانوں پہ دسترس سے ،تراجم ان کے تھے بیحد احسن
    تھے بزمِ شعرو ادب کی رونق،تھا نظم اور نثر پر تبحر
    کلام میں تازگی تھی ان کے،ہو جیسے سرسبز کوئی گلشن
    ہے اُن کی ’’خیامِ نو‘‘ سے ظاہر،تھے ترجمے میں وہ کتنے ماہر
    چڑھاتے تھے مغربی ادب پر،زبانِ اردو کے رنگ و روغن
    ہو ان کا مداح کیوں نہ برقیؔ،شعورِ نو کے نقیب تھے وہ
    زبانِ اردو کے تھے وہ خادم ،تھا مُنہمِک جس میں اُن کا تن مَن

    ReplyDelete